ژالے سرحدی ایک خوبصورت پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ، ماڈل اور سابق وی جے ہیں۔ انھوں نے ٹیلی ویژن کی کئی کامیاب سیریز میں کام کیا ہے۔
2012ء میں اداکارہ ژالے سرحدی نے عامر انیس سے شادی کی، جو بہت کامیابی سے چل رہی ہے۔ ہنگامہ ایکسپریس کے حوالے سے ہم یہاں ان کی ان کے شوہر کے ہمراہ چند دلکش تصاویر یہاں شیئر کر رہے ہیں۔

ژالے کی ایک بیٹی عنایا بھی ہے۔ شادی کے بعد بھی ژالے اسی سرگرمی سے شوبزنس میں سرگرداں ہیں، جیسے وہ شادی سے قبل ہوا کرتی تھیں۔


ژالے نے کئی مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، جو مختلف ٹی وی چینلز پر دکھائے گئے ہیں۔

’ژالے کے چند اچھے ڈراموں میں ایمن‘، ’عکس‘، ’برزخ‘، ’ڈر ے ڈرے نین‘، ’کتنی گرہیں باقی ہیں‘، ’کہی اَن کہی‘، ’مدھم مدھم‘ شامل ہیں۔

’اس کے علاوہ ‘ممی اور وہ‘، ’مٹھی بھر مٹی‘، ’سرتاج میرا تو راج میرا‘، ’دیمک‘، ’وہ رشتے وہ ناتے‘، ’ندامت‘، ’جستجو‘، ’رنگ لاگا‘ اور ’دل جانم‘ جیسے ڈراموں میں بھی ژالے کے فن کو دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ڈرامے دیکھ کر محسوس کیا جاسکتا ہے کہ ہر گزرتے پل کے ساتھ برج جوزا کی حامل یہ شوخ اور نٹ کھٹ اداکارہ اپنے فن میں نکھار پیدا کررہی ہے۔

ڈراموں کے علاوہ ژالے نے اب تک تین فلموں میں بھی اداکاری کی ہے، جن میں ’رامچند پاکستانی‘، ’چلے تھے ساتھ‘ اور ’جلیبی‘ شامل ہیں۔


یہ فلمیں اگرچہ بہت زیادہ بزنس نہ کرسکیں، مگر ان میں ژالے کی کارکردگی کو ناقدین نے بے حد سراہا۔

ژالے کی شخصیت کو دیکھ کر ان میں موجزن انرجی کو ہر کوئی محسوس کر سکتا ہے۔
