پرویزمشرف کیخلاف عدالتی فیصلے پر پاک افواج میں شدید غم وغصہ واضطراب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Director General ISPR Major General Asif Ghafoor

راولپنڈی:  پاک فوج کے ترجمان نے سابق آرمی چیف جنرل (ر)پرویز مشرف سے متعلق فیصلے پر کہا ہے کہ عدالتی فیصلے پر افواج پاکستان میں شدید غم و غصہ اور اضطراب ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ‘پرویز مشرف آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور صدر مملکت رہے اور 40 سال سے زیادہ پاکستان کی خدمت کی۔

مزید پڑھیں: عدالت نے آئین شکنی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت سنا دی

پرویز مشرف کیخلاف عدالتی فیصلہ عجلت میں کیا گیا۔ پرویزمشرف کیخلاف عدالتی فیصلے پر افواج میں شدید غم وغصہ اوراضطراب ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ خصوصی عدالت کی تشکیل کے لیے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو اپنے دفاع کا بنیادی حق بھی نہیں دیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ عدالتی کارروائی شخصی بنیاد پر کی گئی، کیس کو عجلت میں نمٹایا گیا ہے لہٰذا افواجِ پاکستان توقع کرتی ہیں کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو آئین پاکستان کے تحت انصاف دیا جائے گا۔

Related Posts