اسلام آباد کی احتساب عدالت نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
منگل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ ڈاکٹر فریال تالپور اور عبدالغنی مجید سمیت دیگر ملزمان کو اڈیالہ جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔
دورانِ سماعت قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے استدعا کی گئی کہ سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کی جائے۔نیب نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ ایک ملزم نے پلی بارگین کی درخواست کر دی، کیس پر کارروائی جاری ہے، ملزم یونس کو ڈواوی کینیڈا فرار ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں: سفر پر پابندی، آصف زرداری کل احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوں گے