پرویز مشرف سزائے موت سے آئین کی حکمرانی کا تصور مضبوط ہوا۔احسن اقبال

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پرویز مشرف سزائے موت سے آئین کی حکمرانی کا تصور مضبوط ہوا۔احسن اقبال
پرویز مشرف سزائے موت سے آئین کی حکمرانی کا تصور مضبوط ہوا۔احسن اقبال

سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ (ن) رہنما احسن اقبال نے سنگین آئین شکنی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو دی جانے والی سزا پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سزائے موت سے آئین کی حکمرانی کا تصور مضبوط ہوا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن رہنما احسن اقبال نے کہا کہ پہلی بار ملک میں آئین کی حکمرانی دیکھ رہا ہوں۔ ایسے فیصلوں سے مستقبل میں آئین شکنی کی روایت ختم ہوجائے گی۔

ن لیگ رہنما احسن اقبال نے کہا کہ اگر آج سے 50 سال قبل ایسا فیصلہ سامنے آتا تو پاکستان پر کبھی مارشل لاء مسلط نہیں ہوسکتا تھا، نہ مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بنتا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ  آرمی پلک اسکول سانحے نے ہمیں جھنجھوڑ دیا، اے پی ایس کی وجہ سے نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا، نیشنل ایکشن پلان میں کرمنل جسٹس سسٹم کی اصلاحات شامل تھیں،آئین وہ دستاویز ہے جو بنیادی حقوق کا بتاتا ہے۔

اسلام آباد میں  گزشتہ روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ 16 دسمبر کی تاریخ دو سانحات کی یاد دلاتی ہے، ایک سانحہ سقوط ڈھاکا اور دوسرا سانحہ اے پی ایس۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ پاکستان کی تحریک مشرقی بنگال سے شروع ہوئی، مشرقی بنگال والے ہم سے زیادہ پرْعزم تھے۔

مزید پڑھیں: اے پی ایس کی وجہ سے نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا، چیف جسٹس

Related Posts