صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایوانِ صدر میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی ملاقات ہوئی جس کے دوران اہم ملکی و بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
صدرڈاکٹر عارف علوی نے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ روز ہونےوالی ملاقات کے حوالے سے صدرِ پاکستان کے پیغام کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔
Chairman, Joint Chiefs of Staff Committee, Gen Nadeem Raza called on President Dr. Arif Alvi at Aiwan-i-Sadr Islamabad today after assuming appointment of CJCSC. President wished him well for his assignment. pic.twitter.com/GgdfKdRLJB
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) December 16, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت سے متعلق کیس میں تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان آرمی چیف کے عہدے کی مدت کا تعین کرے، 6 ماہ میں قانون سازی نہ ہوئی تو صدر نئے آرمی چیف کا تقرر کریں گے۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے گزشتہ روز آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کا 43 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، جسے جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا ہے اور چیف جسٹس پاکستان کا اضافی نوٹ بھی شامل ہے۔
مزید پڑھیں: قانون سازی نہ ہوئی تونئے آرمی چیف کا تقرر کیاجائے، سپریم کورٹ