ملائیشیا اور پاکستان کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا ،عبد الرزاق دائود

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Abdul Razak Dawood

اسلام آباد :مشیر عبد الرزاق دائود نے کہاہے کہ مستقبل میں ملائشیا اور پاکستان کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پرملائشیا کا کردار بہت اہم ہے، آنے والے سالوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

پیر کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملائشین وزیر اعظم کی جانب سے تحفے میں دی جانے والی گاڑی پر شکرگزار ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ 30 سال میں ملائشیا کی ترقی قابل تحسین ہے۔

مزید پڑھیں:شہر قائد میں ایک مرتبہ پھر40ہزار ایکڑ سے زائدسرکاری اراضی پر قبضے کی تحقیقات شروع

انہوں نے کہاکہ ملائشیا واحد مسلم ملک ہے جوخود اپنے ملک میں کاریں تیار کررہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک کے اندر کاریں تیار کرنا کاروباری سرگرمیوں کا فروغ ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مستقبل میں ملائشیا اور پاکستان کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا ،عالمی سطح پرملائشیا کا کردار بہت اہم ہے ۔انہوںنے کہاکہ آنے والے سالوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

Related Posts