ایک اور شرط پوری ،پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرضے کی دوسری قسط بھی ملنے کی توقع

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus: IMF to give $1.4bn loan to Pakistan next week
IMF

کراچی: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان کیلئے جمع کرائے گئے 5 ارب ڈالرز کے ڈیپازٹس میں توسیع کردی ہے۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اسٹیٹ بینک میں جمع کروائے گئے پانچ ارب ڈالرز کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی۔ اس کے نتیجے میں پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی اور اب رواں ہفتے آئی ایم ایف سے قرضے کی دوسری قسط بھی ملنے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت کے حالیہ دوروں میں ہوئی۔ وزیراعظم نے حال ہی میں سعودی عرب اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یو اے ای کا دورہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:شہر قائد میں ایک مرتبہ پھر40ہزار ایکڑ سے زائدسرکاری اراضی پر قبضے کی تحقیقات شروع

پاکستان نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے پانچ ارب ڈالر کے ڈیپازٹس کونرم قرضے میں بدلنے کی درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان ممالک سے قرضے پر شرح سود بھی کم سے کم رکھنے کا کہا جائے گا۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان کوسہولت دینے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے معاشی بحران سے نکلنے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ پاکستان اور سعودی عرب ڈیپازٹس کو نرم قرضے میں بدلنے کا معاہدہ جلد کریں گے۔

Related Posts