کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا نجی اسپتال میں علاج جاری ہے ،میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کے مہروں اور عارضہ قلب کی رپورٹس پر میڈیکل بورڈ کی تفصیلی معائنہ کیا ہے۔
بورڈ نے آصف علی زرداری کے وزن کے کم ہونے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ان کے مزیدمیڈیکل ٹیسٹ تجویز کیے ہیں۔دوسری جانب ڈاکٹرز نے آصف علی زرداری کوفضائی سفر سے روک دیا ہے جس کے باعث اب وہ کل احتساب عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوسکیں گے۔
مزید پڑھیں:شہر قائد میں ایک مرتبہ پھر40ہزار ایکڑ سے زائدسرکاری اراضی پر قبضے کی تحقیقات شروع