اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کا غم ہمارے لیئے ہمیشہ باعث صدمہ رہے گا، دہشتگردی کے ہاتھوں اپنی جان گنوانے والے 60 ہزار بیگناہ شہریوں میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خون بھی شامل ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کی برسی پر اپنے پیغام میں معصوم شہداء اور اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ انتھاپسندی و دہشتگردی درحقیقت امن و ترقی کے دشمن ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے سہولتکار اور سرپرست انسانیت کے مجرم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بطور قوم ہماری ذمہ داری ہے کہ اب ہم بولیں کہ دوبارہ ایسا نہیں ہوگا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ مذموم مقاصد کے حصول کی خاطر انتھاپسندی و دہشتگردی کو بطور آلہ استعمال کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ مخصوص ایجنڈا مسلط کرنے کے لیئے پوری قوم کو یرغمال بناکر شہریوں کو خوف میں مبتلا رکھنا تھا۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کا دہشتگردی کے خلاف ہمیشہ دو ٹوک موقف رہا ہے۔
مزید پڑھیں:اے پی ایس کے 5 سال مکمل، پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف عزمِ مصمم کا اظہار