امریکی کمپنی ڈِزنی شرارتی بچے کی کہانی ہوم اَلون کا ری میک بنائے گی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی کمپنی ڈِزنی ہوم الون کا ری میک بنائے گی
امریکی کمپنی ڈِزنی ہوم الون کا ری میک بنائے گی

کیلیفورنیا: امریکی کمپنی ڈِزنی  کی طرف سے “ہوم الون” کا ری میک بنانے کے لیے 12 نومبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ایک اچھی پیشکش ثابت ہوگی۔

ڈِزنی کے چیف ایگزیکٹو باب آئیگر کہتے ہیں کہ ڈِزنی نے اس سے پہلے بھی لوگوں کی تفریح اور لطف کے لیے بہترین فلمز پیش کی ہیں اور اب ہم ہوم الون کا نیا عنوان سوچ رہے تھے تو کوئی بات سمجھ میں نہ آئی۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ری امیجننگ ہوم اولون، نائٹ ایٹ میوزیم، چیپر بائی ڈوزن اور ڈائری آف وِمپی کِڈ شاید کچھ اچھے عنوانات تھے لیکن ہم نے سوچا کہ ہمارے لیے اس بات کو سیدھے انداز میں بیان کردینا زیادہ بہتر ہوگا۔

ڈِزنی کے مطابق فلم کے تھیٹر ریلیز سے کمپنی کو پوری دنیا کے باکس آفسز سے مجموعی طور پر 914.8  ملین ڈالر کا بزنس ملا ہے جو ایک قابل ستائش کامیابی ہے۔

واضح رہے کہ “ہوم الون” سب سے پہلے 1990ء میں منظر عام پر آئی۔ ایک شرارتی بچہ کرسمس کے موقعے پر دُعا کرتا ہے کہ اس کی فیملی غائب ہوجائے اور اس کی فیملی حقیقت میں غائب ہوجاتی ہے۔ بچے کا خاندان چھٹیاں منانے جاتے ہوئے دس سال کے شرارتی بچے کو گھر ہی بھول جاتا ہے۔

مزید پڑھیئے:  وہ ہمارے فوجی مارتے ہیں، ہم ان کی نقل کرتے ہیں۔ شمعون عباسی کی مایا علی پر تنقید

Related Posts