لاہور:سندھ اور خیبرپختونخوا ہ سے پولیو کے مزید 3 کیسز سامنے آنے کے بعد رواں برس ملک بھر میں متاثرہ بچوں کی تعداد 101تک پہنچ گئی ، انسداد پولیو کی قومی مہم کل سے شروع ہو گی جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے عہدیدار نے بتایا کہ نئے کیسز ضلع میرپورخاص اور صوابی سے رپورٹ کیے گئے ہیں۔ضلع میرپورخاص میں 36 ماہ کا بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوا ہے جو تحصیل ڈگری میں یونین کونسل میر خدا بخش کا رہائشی ہے۔
بچے کے والدین کا دعوی ہے کہ اسے انسداد پولیو ویکسین کے 7 ڈوز دئیے گئے تھے اور معمول کے ٹیکوں کے کارڈ کے ذریعے 2 ڈوز کی تصدیق ہوئی ہے۔عہدیدار کے مطابق پولیو سے متاثر ہونے والے دوسرے بچے کی عمر 72 ماہ ہے جو تحصیل میرپور خاص یو سی 5 کا رہائشی ہے، بچے کی دونوں ٹانگیں مفلوج ہوگئی ہیں۔
مزید پڑھیں:جاپان کے پاکستان کو پولیو ویکسین کی خریداری کیلئے 4.5ملین ڈالرکی امداد کے معاہدے پر دستخط