چوہدری شوگر ملز کیس، مریم نواز کو نیب لاہور نے گرفتار کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چوہدری شوگر ملز کیس، مریم نواز کو نیب نے لاہور میں گرفتار کر لیا
چوہدری شوگر ملز کیس، مریم نواز کو نیب نے لاہور میں گرفتار کر لیا

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز  کو چوہدری شوگر ملز کیس میں نیب نے کوٹ لکھپت جیل سے گرفتار کرلیا ہے۔

مریم نواز اپنے والد میاں نواز شریف سے ملاقات کے لیے جیل آئیں تو نیب ٹیم ان کا انتظار کر رہی تھی ۔ نیب ٹیم کی خواتین اہلکاروں نے ان کو  کو گرفتاری کے اسباب سے آگاہ کرتے ہوئے حراست میں لیا۔

قومی ادارہ برائے احتساب (نیب) کے مطابق مریم نواز کو شوگر ملز کیس میں بھیجے گئے سوالنامے کا جواب دینے کے لیے آج تین بجے دفتر میں طلب کیا گیا جس پر انہوں نے انکار کردیا۔ تفتیش آگے بڑھانے کے لیے نیب کو انہیں گرفتار کرنا پڑا۔

ان  کے ساتھ ساتھ نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو بھی چوہدری شوگر ملز کیس میں نیب دفتر میں طلب کیا گیا تھا اور انہیں بھی نیب اہلکاروں نے مریم نوازکے ہمراہ گرفتار کر لیا ہے۔ 

واضح رہے کہ مریم نواز کی گرفتاری کی اطلاع پر ایوان میں شیم شیم کے نعرے لگائے گئے اور مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی رہنماؤں نے بھی بھرپور احتجاج کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایوان میں تقریر کے دوران مریم نواز کی گرفتاری کی شدید مذمت کی اور ایوان سے واک آؤٹ بھی کیا۔

مزید پڑھیئے: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا گیارہ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Related Posts