ساہیوال میں 4 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کے جرم میں رشتہ دار گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ساہیوال میں 4 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کے جرم میں رشتہ دار گرفتار
ساہیوال میں 4 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کے جرم میں رشتہ دار گرفتار

پنجاب کے شہر ساہیوال میں 4 سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کے الزام میں رشتہ دار کو جرم ثابت ہونے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ساہیوال میں 4 سالہ بچی کے قاتل کی شناخت 10 روز بعد عمل میں لائی گئی۔ ساہیوال کے علاقے غلہ منڈی میں شک کی بناء پر 4 ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

پولیس نے حراست کے دوران چاروں گرفتار ملزمان کے ڈی این ایز کو ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوایا جہاں ایک ایسے ملزم کا ڈی این اے میچ ہوا جو بچی کا قریبی عزیز بتایا جاتا ہے۔

علی شیر نامی درندہ صفت ملزم بچی کی گمشدگی کے بعد والدین کے ساتھ ہمدردی جتاتا رہا۔ اس نے بھیانک ترین جرم کے ارتکاب کے بعد فرار ہونے کی کوشش بھی نہیں کی۔

ملزم علی شیر نے والدین کے ساتھ مل کر بچی کو تلاش کرنے کا ڈرامہ بھی کیا، تاہم گرفتاری اور ڈی این اے میچ ہوجانے کے بعد بچی کے والدین کے سامنے اس کی حقیقت کھل گئی۔

بچی کے والدین نے ملزم کو جلد سے جلد عبرت کا نشان بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2 ہفتے قبل ہماری معصوم بچی کو قتل کرنے والے شخص کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔

غلہ منڈی پولیس نے واقعے کے مقدمے میں قتل کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی ہیں جس کے بعد متعلقہ عدالت نے ملزم کا 4 روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے مقررہ تاریخ پر پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے  کورنگی انڈسٹریل ایریا میں  پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان مقصود فیاض اشتیاق اور عباس شاہ کو گرفتار کرلیا ۔

پولیس کا  28 نومبر کو کہنا تھا  کہ گرفتا رملزم عباس شاہ کے قبضے سے سندھ پولیس کے ڈی ایس پی رینک کا جعلی کارڈ ملا ہے جو خود کو ڈی ایس پی ظاہر کرکے شہریوں سے لوٹ مار کرتا تھا تاہم ملزم کے حوالے سے مزید تحقیقات شرو ع کردی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں: کراچی:4 سالہ بچی کے قاتل سمیت 28 ملزمان گرفتار

Related Posts