وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم ہانگ کانگ کی طرز پر ویڈیو کیمرہ کو پولیس یونیفارم کا حصہ بنانا چاہتے ہیں، جس کے لیے تیاری شروع کردی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے میں نے تجویز دی کہ ہانگ کانگ کی طرز پر ویڈیو کیمرہ پولیس کی یونیفارم کا حصہ ہونا چاہئے۔
،وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ویڈیو کیمرہ پولیس یونیفارم کا حصہ بنانے سے پولیس ناکے پرہونیوالی گفتگو رویہ اور کارروائی ریکارڈ کا حصہ بنے گی۔
فواد چوہدری نے محکمہ پولیس کی تیاریوں پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کو خوشی ہے کہ موٹروے پولیس اور اسلام آباد پولیس اب اس طریقہ کار پر عمدرآمد کیلئے تیار ہے۔
کچھ عرصہ پہلے میں نے تجویز دی تھی کہ ہانگ کانگ کی طرز پر ویڈیو کیمرہ پولیس کی یونیفارم کا حصہ ہونا چاہئے تاکہ پولیس ناکے پرہونیوالی گفتگو رویہ اور کاروائ ریکارڈ کا حصہ بنے مجھے خوشی ہے کہ موٹروے پولیس اور اسلام آباد پولیس اب اس طریقہ کار پر عمدرآمد کیلئے تیار ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 15, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے میں سقم موجود ہیں۔
دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ریاستی اداروں کو اپنی حدود کا تعین کرکے آگے بڑھنا ہوگا، بصورتِ دیگر اختیارات کی جنگ ختم نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں: آرمی چیف توسیع پرعدالتی فیصلے میں سقم ہیں۔فواد چوہدری