وزیر اعظم کا دورۂ سعودی عرب: پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے تعاون کی پیشکش

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کا دورۂ سعودی عرب: پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے تعاون کی پیشکش
وزیر اعظم کا دورۂ سعودی عرب: پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے تعاون کی پیشکش

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورۂ سعودی عرب  کے اعلامیے کے مطابق سعودی قیادت نے پاکستان کو سیاحت کے شعبے میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔

ایک روزہ دورۂ سعودی عرب کے دوران وزیر اعظم کی سفارتی کوششوں سے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔سعودی شہزادہ محمد بن سلمان سے وزیر اعظم عمران خان کی ملاقات ہوئی جس کے دوران دو طرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق پاک سعودی سربراہانِ مملکت کی ملاقات کے دوران پاک سعودی تعلقات کے ساتھ ساتھ عالمی معاملات پر بھی گفت و شنید ہوئی۔سیاحت کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے سعودی ٹیم کادورۂ پاکستان جلد متوقع ہے۔

اعلامیے کے مطابق پاک سعودی سربراہانِ مملکت کی ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کے دوران مشرقِ وسطیٰ کے تنازعات کو سفارتی محاذ پر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ ہم مشرقِ وسطیٰ میں تنازعات ختم کرنے میں کردار ادا کرتے رہیں گے۔ 

وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا برادر اسلامی ملک ہے۔ ہمارے سعودی عرب کے ساتھ عالمی سطح پر سیاسی، مذہبی اور ثقافتی روابط بہت گہرے ہیں۔ ہم قیامِ امن کے لیے بھرپور معاونت کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر اعظم پاکستان عمران خان ایک روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے ، سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے ملاقاتیں شیڈول کا حصہ رہیں۔

گزشتہ روز وزیر اعظم نے ایک روزہ سرکاری دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی فرمانروا اور ولی عہد محمدبن سلمان سے ملاقات کی جس کے دوران پاک سعودی تعلقات کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ 

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے کے لیے سعودی عرب روانہ

Related Posts