’’وزیراعلیٰ ہنر مند نوجوان پروگرام‘‘کا آغاز ، ڈیڑھ ارب روپے مختص، عثمان بزدار

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CM punjab hamdar jawan
’’وزیراعلیٰ ہنر مند نوجوان پروگرام‘‘کا آغاز ، ڈیڑھ ارب روپے مختص،عثمان بزدار

لاہور:وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار نے ایکسپو سنٹر میں ٹیوٹا کے زیر اہتمام پنجاب کے نوجوانوں کے لئے ’’وزیراعلیٰ ہنر مند نوجوان پروگرام‘‘ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

’’وزیراعلیٰ ہنر مند نوجوان پروگرام ‘‘ کے لئے ڈیڑھ ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے اور اس پروگرام سے ابتدائی طورپر ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کو مارکیٹ ڈیمانڈ اور جدید تقاضوں کے مطابق 56 جدید کورسز کرائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے’’وزیراعلیٰ ہنر مند نوجوان پروگرام‘‘ کے تحت ایکسپو سنٹر میں نمائش کا بھی افتتاح کیا، انہوںنے مختلف سٹالز کا دورہ کرتے ہوئے نوجوانوں سے ٹیکنیکل سکلز میں ان کی دلچسپی کے بارے میں دریافت کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایکسپو سنٹر میں ٹیوٹاکانفرنس 2019 کے تحت ’’وزیراعلیٰ ہنر مند نوجوان پروگرام‘‘کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ “وزیراعلیٰ ہنر مند نوجوان پروگرام ” سے ابتدائی طور پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد نوجوان مستفید ہوں گے۔

4 سال میں بتدریج بڑھاتے ہوئے پونے 9 لاکھ مزید نوجوانوںکو’’وزیراعلیٰ ہنر مند نوجوان پروگرام ‘‘کے دائرہ کار میں شامل کریں گے۔ روزگار کی فراہمی کے قومی ہدف کا تقریباً60 فیصد پنجاب گروتھ سڑٹیجی 2023 کے تحت پورا کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ ’’وزیراعلیٰ ہنر مند نو جوان پروگرام‘‘ وزیر اعظم عمران خان کے نوجوانوں کے لیے ویژن کا عکاس ہے۔ ’’وزیراعلیٰ ہنر مند نو جوان پروگرام‘‘ عوام سے روزگار کے وعدے کی تکمیل کی طرف اہم قدم ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے اخلاص سے پی ٹی آئی حکومت روزگار کے وعدے پورے کرے گی۔انہوں نے کہاکہ اﷲ تعالیٰ کے فضل و کرم سے حکومت کی معاشی پالیسیوںکے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

Related Posts