وزیر اعظم عمران خان کل سعودی عرب کے ایک روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان کل سعودی عرب کے ایک روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے
وزیر اعظم عمران خان کل سعودی عرب کے ایک روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

وزیر اعظم پاکستان عمران خان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کل سعودی عرب کے  سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے جس کے دوران سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔

رواں ماہ 18 سے 20 دسمبر کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے دورۂ ملائشیاء سے قبل سعودی عرب کا دورہ صرف ایک روز پر مشتمل ہوگا۔

ایک روزہ سرکاری دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے جبکہ اس دوران پاک سعودی تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور معاشی تعاون پر گفتگو ہوگی۔

وزیر اعظم عمران خان سعودی فرماں روا شاہ سلمان سمیت دیگر اعلیٰ سعودی قیادت  سے بھی ملاقاتیں کریں گے جن کے دوران مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات ،مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سعودی ریاض میں واقع وزارتِ خارجہ دفتر پہنچے تو سعودی وزیر خارجہ سمیت وزارت خارجہ  کے سینئر حکام نے ان کا خیرمقدم کیا ۔

مزید پڑھیں: شاہ محمود قریشی کی سعودی وزیر خارجہ  سے ملاقات

Related Posts