کوئٹہ: قلعہ سیف اللہ روڈ پر بس اور پک اپ وین میں خوفناک تصادم کے بعد آگ لگ گئی جس کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 15 مسافر جل کر جاں بحق ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق پیٹرول سے بھری پک اپ اور مسافر ڈائیوو بس میں تصادم ہوا جس کے باعث بس اور پک اپ میں آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے دونوں گاڑیاں جل کر خاکستر ہو کر کھائی میں جا گریں۔
واقعہ کان مہترزئی کے قریب پیش آیا، وین میں ایرانی ڈیزل سمگل کیا جا رہا تھا، حادثے میں ایک مسافر محفوظ رہا تاہم جاں بحق ہونے والے 15 افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے،لاشوں کو شناخت اور ڈی این اے کے لئے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پی آئی سی واقعے میں ملوث عناصر سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ