دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی،نئی رینکنگ میں بھی بیٹنگ کے شعبے میں پاکستان کے کپتان بابراعظم سرفہرست ہیں،بولنگ کے شعبہ میں عماد وسیم اور شاداب خان ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔
آئی سی سی نے ٹی 20 کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے، رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم 879 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، آسٹریلیا کے ایرون فینچ 810 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان 782 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ بھارتی کے روہت شرما کی نویں اور ویرات کوہلی کی دسویں پوزیشن ہے۔
بولرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان پہلے اور مجیب الرحمن دوسرے نمبر پر موجود ہیں، نیوزی لینڈ کے مچل سنٹنر تیسرے ، پاکستان کے عماد وسیم چوتھے اور شاداب خان آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی سی بی کی جاوید میانداد اور پہلے سری لنکن کپتان کیلئے اعزازی شیلڈ