جسمانی وزن میں کمی کرکے ذیابیطس کے خطرے میں کو کم کیا جاسکتا ہے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

diabetes
جسمانی وزن میں کمی ذیابیطس کے خطرے میں کمی لاسکتی ہے

ایک تحقیق کے مطابق جسمانی وزن میں کمی لانے سے ذیابیطس ٹائپ ٹو جیسے قاتل مرض سے خود کو زندگی بھر محفوظ رکھا جاسکتا ہے ۔

امریکا میں اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جسمانی وزن میں کچھ حد تک کمی لانا ذیابیطس کے خطرے میں کمی لاسکتا ہے چاہے آپ موٹاپے کے شکار ہی کیوں نہ ہو۔

ذیابیطس ٹائپ ٹو دنیا بھر میں وبا کی طرح پھیلنے والا مرض ہے اور پاکستان میں ہی اس کے شکار افراد کی تعداد لاکھوں بلکہ کروڑوں میں ہوسکتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر کسی کے خاندان میں اس مرض کی تاریخ ہو، خطرے کا باعث بننے والے جینیاتی عناصر اور زیادہ جسمانی وزن بھی ہو تو بھی چند کلو وزن میں کمی اس مرض کا خطرہ کم کرسکتا ہے۔

اس تحقیق میں بتایا گیا کہ 5 فٹ 4 انچ قد کی مالک خاتون جسمانی وزن میں ساڑھے 3 کلو جبکہ 5 فٹ 10 انچ کے مرد 4 کلو تک وزن کم کرلیں تو ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا خطرہ 1.4 گنا کم ہوجاتا ہے۔

اس نئی تحقیق کے دوران 2 لاکھ 87 ہزار سے زائد افراد کا ڈیٹا استعمال کیا گیا جن میں سے 5 فیصد میں ذیابیطس ٹائپ ٹو کی تشخیص ہوچکی تھی اور یہ بھی ثابت ہوا تھا کہ زیادہ جسمانی وزن، خاندان میں ذیابیطس کی تاریخ اور جینیاتی عناصر سے اس کا تعلق ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ جن افراد کے خاندان میں اس مرض کی تاریخ نہ ہو وہ بھی جسمانی وزن میں صرف ایک کلو کمی لانے سے بھی اس مرض کا خطرہ 1.37 گنا کم کرسکتے ہیں۔

Related Posts