نیویارک: امریکی گلوکار و اداکار نک جونس نے پاکستان میں موجود اپنے مداحوں کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کردیا، جس میں وہ اپنی فلم جومانجی دی نیکسٹ لیول کی تشہیر کرتے بھی نظر آئے۔
نک جونس نے اپنی فلم کا ٹریلر شیئر کرنے سے قبل اپنے پیغام میں کہا کہ سلام پاکستان، اس 13 دسمبر کو جومانجی: دی نیکسٹ لیول تھیٹرز میں دیکھیں۔واضح رہے کہ ایکشن سے بھرپور فلم جومانجی 1995 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں روبن ولیمز نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔
اس فلم کی کہانی ایک ایسے گیم بورڈ پر مبنی تھی جس کا نام جومانجی تھا، جسے دو بچے مل کر کھیلنا شروع کرتے ہیں، تاہم فلم میں ایڈونچر کا آغاز اس وقت ہوتا ہے جب یہی گیم ان بچوں کو کئی سال آگے کے دور میں لے جاتا ہے جہاں عجیب و غریب واقعات ان کے ساتھ ہونا شروع ہوجاتے ہیں اور اپنی زندگی کو معمول پر لانے کے لیے انہیں یہ کھیل ختم کرتا ضروری ہے۔
یہ اس سال کی کامیاب فلم ثابت ہوئی تھی جس کے بعد 2017 میں اس کا سیکوئل ‘جومانجی ویلکم ٹو دی جنگل سامنے آئی۔ فلم میں ڈیوائن جونسن المعروف دی راک نے مرکزی کردار نبھایا۔
یہ بھی پڑھیں:شرمین عبید چنائے کی اینیمیٹڈ فلم ستارہ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوگئی