دوبارہ حملوں کا آغاز، ایران نے اسرائیل کو سنگین نتائج کی دھمکی دیدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایران نے غزہ پر اسرائیل کی جانب سے دوبارہ جنگ مسلط کرنے پر’سنگین نتائج‘ کی دھمکی دے دی۔

اسرائیل کی جانب سے دوبارہ وحشیانہ بمباری کے آغاز نے جہاں دنیا میں امن کے حامیوں کو شدید مایوسی سے دوچار کر دیا ہے، وہاں اس حوالے سے بالخصوص مسلم دنیا میں شدید غم و غصہ بڑھ رہا ہے ۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین عبداللہیان نے اس حوالے سے ایکس پر اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ واشنگٹن اور تل ابیب کی جنگ کا مطلب غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں نئے سرے سے فلسطینیوں کی نسل کشی کا آغاز ہے۔ لگتا ہے کہ انہوں نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کے سنگین نتائج کے بارے میں سوچا ہے۔

Related Posts