شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم کی صحت کی وجہ سے اے پی سی چھوڑی۔احسن اقبال

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف نے اے پی سی چیئرمین شپ کیوں چھوڑی؟ احسن اقبال نے وجہ بتا دی
شہباز شریف نے اے پی سی چیئرمین شپ کیوں چھوڑی؟ احسن اقبال نے وجہ بتا دی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل و سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے  اے پی سی چیئرمین شپ چھوڑنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام نواز شریف کی صحت کی وجہ سے اٹھایا گیا۔ 

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی معاملات میں مسلم لیگ (ن) کے صدر کے طور پر شہباز شریف کی زیادہ ضرورت تھی، جبکہ ان کی توجہ نواز شریف کی طرف ہے۔

مسلم لیگ (ن) رہنما احسن اقبال نے کہا کہ شہباز شریف کا چیئرمین اے پی سی کا عہدہ چھوڑنے کی دیگر وجوہات بھی ہوسکتی ہیں، لیکن بڑی وجہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت ہے۔ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس مستحکم نہیں ہوسکے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت پر تبصرہ کرتے ہوئے احسن اقبال نے بتایا کہ ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان صحت کے مسائل سے آگاہ کرتے ہیں جبکہ کچھ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو امریکا منتقل کرنا پڑے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف برطانوی صحافی کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کرچکے ہیں جبکہ تحریکِ انصاف کی طرف سے آنے والے 18 سوالات کا جواب بھی وقت آنے پر ضرور دیا جائے گا۔

چیئرمین اے پی سی پر پیپلز پارٹی کی دُہری پالیسی کے حوالے سے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مرکز میں اپوزیشن لیڈر کو چیئرمین اے پی سی بنانے کا مطالبہ کیا گیا، یہی اصول سندھ اور دیگر صوبوں پر بھی نافذ ہونا چاہئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل  احسن اقبال نے کہا کہ مائنس ون ایجنڈے کا حزبِ اختلاف (اپوزیشن) سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ تحریکِ انصاف کے اندر موجود ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں مسلم لیگ (ن) رہنما احسن اقبال نے کہا کہ مائنس ون ایجنڈا پی ٹی آئی کے اندر سے نکل رہا ہے اور تحریکِ انصاف اراکین اپوزیشن سے رابطے کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: مائنس ون ایجنڈا خود تحریکِ انصاف کے اندر ہے۔ احسن اقبال

Related Posts