سحر حیات اور سمیع رشید یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر مقبول جوڑی کے طور پر شہرت حاصل کر رہے ہیں۔ حال ہی میں یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دونوں نے اپنے مداحوں کو ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنائی۔
حال ہی میں سحر حیات کے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ خاتون ٹک ٹاکر گزشتہ کچھ عرصے سے کیوں سوشل میڈیا پر فعال نہیں تھیں۔
سحر حیات نے سمیع رشید سے ایک سال قبل ایک پرتکلف تقریب میں شادی کی تھی۔ اپنی حالیہ وی لاگ ویڈیو میں سحر حیات نے کہا کہ مجھے جس دن یہ پتہ چلا کہ میرے گھر ننھے مہمان کی آمد ہونے والی ہے تو میں سب کو بتانا چاہتی تھی۔
امریکی گلوکار نک جونس کون سی بیماری میں مبتلا؟
سمیع رشید نے کہا کہ ہمیں جب اس کا پتہ چلا تو ہم مداحوں کو فوراً ہی بتا دینا چاہتے تھے لیکن اہلِ خانہ کا آپ کو پتہ ہے کہ سب کہتے ہیں نظر لگ جائے گی۔ سحر حیات نے کہا کہ مجھے تو پتہ بھی نہیں تھا کہ میری طبیعت کس بات سے خراب ہورہی ہے۔
دونوں ٹک ٹاکرز نے 32منٹ طویل ویڈیو میں صرف ننھے مہمان کی آمد پر گفتگو کی۔ سحر حیات نے کہا کہ مجھے بچے بے حد پسند ہیں۔ سمیع رشید نے کہا کہ سحر کو تو کسی نہ جاننے والے کا بچہ بھی نظر آجائے تو وہ اسے اٹھا کر پیار کرتی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کیلئے ملے جلے جذبات کا اظہار کیا تاہم متعدد صارفین نے سحر حیات اور سمیع رشید کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ کچھ ناقدین نے دونوں ٹک ٹاکرز پر اپنے بچے کی خبر کو بھی کمائی کا ذریعہ بنانے کا الزام عائد کیا۔