بی جے پی 2014ء سے بھارت کے اقتدار پر مسلط ہے۔ بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کو انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدوں پر ووٹ مت دیجئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سنگا پور سے پوسٹ کیے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں کانگریس کی ترجمان روشنی کشل جیسوال نے کہا کہ بھاجپا (بی جے پی) کے انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدے سن کر بی جے پی کے مداح پھسل جاتے ہیں۔
نوجوان لڑکی پیٹرول پمپ سے اغوا، ویڈیو وائرل
भाजपा के चुनावी वादों में फिसलने वालों, मेरी बातें ध्यान से सुनियेगा pic.twitter.com/EkNzWGZ6M3
— Roshni kushal jaiswal (@roshnikushal) November 21, 2023
ویڈیو پیغام میں ترجمان کانگریس روشنی کشل جیسوال نے کہا کہ بی جے پی کے اندھا دھند سپورٹرز کو میرا مشورہ ہے کہ دور سے تو یوریا کھاد بھی چینی جیسی اور پھٹکڑی بھی مصری جیسی ہی محسوس ہوتی ہے۔ اگر میرا اشارہ سمجھ گئے ہوں تو بی جے پی کو ووٹ مت دیجئے گا۔
حال ہی میں اپنے ایک اور ویڈیو پیغام میں کانگریس رہنما روشنی کشل جیسوال نے کہا کہ ورلڈ کپ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی آئے، وفاقی وزیر امیت شاہ نظر آئے اور جے شاہ بھی نظر آئے لیکن کرکٹ کی دنیا کے وہ 2 بہترین لوگ نظر نہیں آئے۔
कल के Final में Modi ji नजर आए, अमित शाह जी नजर आए, माननीय जय शाह जी नजर आए..
लेकिन जिन्होंने भारत को Cricket World Cup जिताये वो कपिल देव और धोनी नदारद रहे।
कारण:- उन्हें बुलाया ही नही गया ताकि Cameraman बौनी शख्शियतों पर ही अच्छे से Focus कर सके।
शर्म से डूब मरिये.. pic.twitter.com/g0Z4J7zD2H
— Roshni kushal jaiswal (@roshnikushal) November 20, 2023
پیغام میں روشنی کشل جیسوال نے کہا کہ بھارت کو ورلڈ کپ جتوانے والے کپل دیو اور مہندرا سنگھ دھونی کہیں دور دور تک دکھائی نہیں دئیے کیونکہ انہیں بلایا ہی نہیں گیا تھا تاکہ کیمرہ مین بونی شخصیتوں پر فوکس کرسکے۔ جن لوگوں نے یہ فیصلہ کیا تھا، انہیں شرم سے ڈوب مرنا چاہئے۔