نگران وزیر اعظم کا عمران خان کو زہر دئیے جانے کے بیان پر سخت ردِ عمل

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انوار الحق کاکڑ
انوار الحق کاکڑ

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ہم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار نہیں کیا جبکہ زہر دئیے جانے کا الزام غیر ذمہ دارانہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام کے دوران عمران خان کو زہر دینے کے بیان پر سخت ردِ عمل دیتے ہوئے نگران وزیر اعظم نے کہا کہ یہاں چیئرمین پی ٹی آئی سے ذاتی بدلہ لینے والے اذیت پسند لوگ نہیں ہیں۔

پنجاب میں اسموگ پر اسمارٹ لاک ڈاؤن، تعلیمی ادارے بند رہیں گے

گفتگو کے دوران نگران وزیر اعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتیں سیاسی سرگرمیوں میں مصروفِ عمل ہیں۔ نہ عمران خان کو گرفتار کیا، نہ شاہی فرمان سے رہائی دے سکتے ہیں۔ وہ جیل میں مکمل محفوظ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ریاست کے سوا کسی سے طاقت کا استعمال ناقابلِ قبول قرار

نگران وزیر اعظم نے کہا کہ الیکشن ہونے والے ہیں اور نگران حکومت کی کوشش ہوگی کہ صاف و شفاف الیکشن منعقد ہوں۔ 1970 کے علاوہ تمام الیکشنز کو تنازعے کی جانب دھکیلا گیا۔ اے پی سی بلانا ہضم نہیں ہورہا۔

وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ میری وفاداری ریاست سے منسلک ہے۔ افغان ریاست پر میرا بیان مختلف انداز میں پیش ہوا۔ پاک افغان حکومتوں کو ایک دوسرے سے توقعات پر ایماندارانہ سوچ رکھنی چاہئے۔ طالبان ٹی ٹی پی کو جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی افغانستان میں موجود ہے۔ دو سال قبل مذاکرات کے ڈھونگ میں ٹی ٹی پی عملی طور پر شریک تھی۔ فیصلہ افغان طالبان کو کرنا ہوگا۔ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں قابلِ برداشت نہیں۔

Related Posts