ایشوریا رائے سے شادی کرکے نیک بچہ پیدا نہیں کیاجاسکتا۔عبدالرزاق کی ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایشوریا رائے 90ء کی دہائی سے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اداکاری کر رہی ہیں۔ اسی دہائی میں کرکٹ کی دنیا کے آل راؤنڈر عبدالرزاق نے پاکستان میں مقبولیت حاصل کی۔

حال ہی میں سابق کرکٹر عبدالرزاق کا ایشوریا رائے کے متعلق تبصرہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا۔ پیر کے روز 2009 کی ٹی 20 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے اراکین ایک تقریب میں شریک ہوئے جن میں شاہد آفریدی اور عمر گل بھی شامل تھے۔

شعیب ملک کس بلے باز کا ریکارڈ توڑنے کی خواہش رکھتے ہیں؟

سابق کرکٹرز نے تقریب کے دوران پاکستان کی حالیہ ورلڈ کپ 2023 میں ناقص کارکردگی پر تبادلۂ خیال کیا۔ عبدالزاق کا کہنا تھا کہ ہم 2009 میں یہ جانتے تھے کہ یونس خان کی نیت صاف ہے، قومی ٹیم کے کپتان یونس نے ہمیں اعتماد دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بابر کے چاہنے والوں نے محمد عامر کا جینا حرام کردیا

سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ موجودہ دور میں ہم یہ پالیسی ہی نہیں رکھتے کہ کھلاڑیوں کو سکھایا جائے یا انہیں بنایا جائے۔ اگر آپ کی سوچ یہ ہے کہ میں ایشوریا رائے سے شادی کروں اور اس سے بڑا نیک پرہیزگار بچہ پیدا ہوجائے تو ایسا کبھی نہیں ہوسکتا۔

ایشوریا رائے
(فوٹو: مووی ویب)

ایشوریا رائے بچن کے ذکر پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور سابق فاسٹ بولر عمر گل نے تالیاں بجائیں۔ سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ کو پہلے اپنی نیت ٹھیک کرنا ہوگی۔ 

Related Posts