پمز اسپتال میں ایف ایم ٹی آئی نرسز آٹھویں روز بھی سراپا احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پمز اسپتال میں ایف ایم ٹی آئی نرسز آٹھویں روز بھی سراپا احتجاج
پمز اسپتال میں ایف ایم ٹی آئی نرسز آٹھویں روز بھی سراپا احتجاج

اسلام : پمز اسپتال میں ایف ایم ٹی آئی نرسز آٹھویں روز بھی سراپا احتجاج ہیں، گزشتہ چار ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ہیں پمز انتظامیہ کی بے حسی عروج پر ہے ۔ نرسز رہنماؤں اور پمز انتظامیہ میں مذاکرات ناکام ہوچکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دارالحکومت اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال پمز میں ایف ایم ٹی آئی نرسز کی جانب سے آٹھویں روز بھی اپنی ڈیوٹیز کا بائیکاٹ کرکے ایڈمن بلاک کے سامنے احتجاج کیا گیا۔

اس موقع پر نرسز رہنماؤں نے کہا کہ ہم مسلسل آٹھ روز سے احتجاج پر ہیں، ہمیں گزشتہ چار ماہ سے تنخواہیں نہیں دی گئیں، پمز انتظامیہ اور وزارت صحت کی بے حسی عروج پر ہے کوئی بھی ہمارا بنیادی مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے تیار نہیں ہے ۔

محض دعوے اور ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے ہم ایک سو پچاس سے زائد لوگ ہیں جو کہ ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھتے ہیں، تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ ہمیں شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ ہمارے دیگر مسائل بھی ہیں جن کو حل کرنے لئے کوئی کوشش نہیں کی جارہی ہے ۔

صرف ایک ہی راگ الاپا جارہا ہے کہ احتجاج ختم کرکے ڈیوٹی کی جائے ،ہم اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

بعدازاں پمز انتظامیہ اور نرسز رہنماؤں کے درمیان مذاکرات ہوئے جو کہ نتیجہ خیز ثابت نہ ہوئے نرسز رہنماؤں نے اپنا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

Related Posts