پاکستان کی قومی ایئرلائن پاکستان انٹرنیشنل (پی آئی اے) کے 2 فضائی میزبان کینیڈ امیں سلپ ہوگئے، فضائی میزبان اسلام آباد سے ٹورنٹو فلائٹ 772 پر روانہ ہوئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے 2 فضائی میزبان بیرون ملک سلپ ہوگئے ، کینیڈا میں سلپ ہونے والوں میں فضائی کیبن کریوخالد آفریدی اور فدا حسین شامل ہیں۔
غریب عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
کینیڈا سلپ ہونے والے فضائی میزبان اسلام آباد سے ٹورنٹوفلائٹ 772پرروانہ ہوئےتھے اور کینیڈا سے واپسی پر دونوں فضائی میزبان اپنی پرواز پر نہیں پہنچے تو پرواز دونوں کو چھوڑ کر واپس آئی۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ فضائی میزبانوں کے سلپ ہونے کے حوالے سے کینیڈا کی مقامی اتھارٹی سے رابطہ کیا گیا ہے، تحقیقات مکمل ہونے پر ضابطے کی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یاد رہے رواں سال جولائی میں بھی قومی ایئرلائن ( پی آئی اے ) کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتہ ہوگیا تھا جبکہ اس سے قبل بھی4 ایئر ہوسٹس اور فلائٹ اسٹیورڈز فرار ہوچکے ہیں۔