اہل غزہ سے منفرد انداز میں اظہار یکجہتی، ماریہ بی نے دل جیت لیے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کی مشہور اور منفرد فیشن ڈیزائنر ماریہ بی اپنے دوٹوک موقف اور بعض معاملات پر اپنے سخت تبصروں کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں، اب انہوں نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے منفرد انداز اپنایا ہے۔ 

فیشن ڈیزائنر اس وقت شمالی علاقہ جات میں ہیں لیکن انہوں نے وہاں بھی غزہ کے مظلوم مسلمانوں کو فراموش نہیں کیا اور ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں فلسطینیوں کے دکھ اور کرب کو بیان کیا گیا ہے۔

انسٹاگرام پر فلسطینی اپنی جنگ کس طرح کامیابی سے لڑ رہے ہیں؟

ماریہ بی کی ویڈیو میں مختلف مناظر کو دکھایا گیا ہے جس میں وہ فلسطینی پرچم کو اوڑھ کر گھوم رہی ہیں اور انہوں نے اہل غزہ کا علامتی رومال (کیفیہ اسکارف) بھی پہنا ہوا ہے۔

فیشن ڈیزائنر نے ویڈیو کے اندر مختلف ٹائٹل بھی ڈالے ہیں جس میں اہل غزہ کی بہادری اور استقامت کی تعریف کی گئی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ وہ اگرچہ فلسطینی نہیں ہیں لیکن اسرائیلی جارحیت سے غزہ والوں کو جو دکھ اور کرب پہنچ رہا ہے وہ اسے محسوس کرسکتی ہیں۔

شائقین اور سوشل میڈیا صارفین ماریہ بی کے اس انداز کو خوب پسند کر رہے ہیں اور کمنٹس کی صورت میں اہل غزہ کا درد محسوس کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

Related Posts