آئی ایم ایف کا رواں مالی سال کیلئے ٹیکس ہدف ہر صورت حاصل کرنے کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ایم ایف
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بیل آؤٹ پیکج پر تاحال معاہدہ نہ ہو سکا

آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کیلئے ٹیکس ہدف ہر صورت حاصل کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے مابین آج تکنیکی مذاکرات ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق نگران حکومت کی معاشی ٹیم آئی ایم ایف جائزہ مشن سے مذاکرات کر رہی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں سال کیلئے ٹیکس وصولی پلان آئی ایم ایف کے سامنے رکھ دیا جس کا آئی ایم ایف جائزہ لے رہا ہے۔

ایشیا میں غیر قانونی تجارت، پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک کیسے بنا؟

آئی ایم ایف کی جانب سے نگران حکومت کو مزید اقدامات کی تجویز پیش کی جائے گی۔ قبل ازیں آئی ایم ایف نے پاکستان سے ریٹیلرز، زرعی انکم ٹیکس اور رئیل اسٹیٹ سے ٹیکس لینے کے مطالبات کیے جبکہ ریٹیلرز پر فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پرغور جاری ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ٹیکس وصولی میں شارٹ فال کی صورت میں فوری نئے اقدامات کی تجویز سے اتفاق کر لیا جبکہ ریٹیلرز پر فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز سے آئی ایم ایف جائزہ مشن نے اتفاق نہیں کیا۔ پاکستان سے زرعی آمدن کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا مطالبہ کیا گیا۔

زرعی آمدن کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے آئی ایم ایف نے صوبوں سے ٹائم لائن طے کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ نگران حکومت نے آئی ایم ایف کو ٹیکس پالیسی اور ٹیکس کلیکشن علیحدہ کرنے کے پلان پر بریفنگ دی جس پر آئی ایم ایف کا مطالبہ تھا کہ ٹیکس ہدف ہر صورت حاصل کرنا ہوگا۔

Related Posts