امریکی صدر کا اسرائیلی وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ حملوں پر بات چیت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس کے دوران غزہ میں فلسطینیوں پر جاری حملوں پر گفتگو ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور امریکی صدر جو بائیڈن کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس کے دوران دونوں نے غزہ میں حملوں کے دوران وقفوں کے امکانات پر بات چیت کی۔

غزہ قبرستان میں تبدیل، اسرائیل کے حملوں سے 10ہزار سے زائد فلسطینی شہید

گزشتہ ماہ 23 اکتوبر کو بھی امریکی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم سے بات چیت کی اور غزہ سے 2 اضافی یرغمالیوں کو چھوڑے جانے کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ حماس باقی کے یرغمالیوں کو بھی جلد چھوڑ دے۔

حماس کے یرغمال بنائے گئے افراد میں امریکی بھی شامل ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ امریکی اور دیگر ممالک کے شہریوں کو جو غزہ میں موجود ہیں، یہ سرزمین چھوڑنے کیلئے محفوظ راستہ فراہم کیا جائے۔

اس دوران امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو غزہ پر جاری حملوں میں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور آئندہ بھی بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔

بعض غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی حماس اسرائیل جنگ کے آغاز سے ہی امریکی صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم کے مابین روزانہ کی بنیاد پر گفتگو ہورہی ہے۔

Related Posts