’آج کل پڑھائی دوبارہ شروع کردی ہے۔ فیشن کا کورس کررہی ہوں اور بھی کئی چھوٹے موٹے کورسز کروں گی تاکہ جلد سے جلد اپنا کاروبار شروع کرسکوں‘
یہ کہنا تھا معروف ٹی وی میزبان ندا یاسر کا جنھوں نے دنیا ٹی وی کے پروگرام ’مذاق رات‘ میں میں اپنی بہن کے ساتھ شرکت کی اور مستقبل کے پلانز سے بھی دیکھنے والوں کو آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ ندا یاسر اپنا پہلا پیار اداکاری کو قرار دیتی ہیں لیکن گھریلو ذمہ داریوں کی وجہ سے انہوں نے اداکاری ترک کرکے مارننگ شوز کی میزبانی کو ترجیح دی۔
اس سے قبل معروف سلیبریٹی ڈاکٹر شائستہ لودھی بھی مارننگ شو ترک کرکے اپنا کاروبار جما چکی ہیں جس کی وجہ سے ندا یاسر کے مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ بھی کاروبار سیٹ ہونے کے بعد میزبانی کو خیر باد کہہ دیں گی۔
شو میں ندا یاسر کا کہنا تھا کہ ان کو جرمن زبان بھی آتی ہے کیونکہ ان کا بچپن وہاں بھی گزرا ہے اور ان کا ننھیال جرمنی میں ہے۔
ندا نے بتایا کہ غلطیاں کرنے کا ان کا ہنر خاندانی ہے کیونکہ اس سے پہلے گھر والے ان کی پھوپھو کا ذکر کرتے تھے اب نئی جنریشن کی پھو پھو وہ خود ہیں. جیسی وہ ہیں لوگوں کو پتا چل گیا ہے وہ فیک نہیں ہیں۔