ترک لڑکیاں ہونے والے دولہا کے سامنے یہ عجیب حرکت کیوں کرتی ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیا بھر میں شادی اور رشتوں کے حوالے سے مختلف رسومات رائج ہیں، ان میں کچھ دلچسپ ہیں تو کچھ مضحکہ خیز اور کچھ حیرت و تعجب میں ڈالنے والی۔

اگر ہم بات کریں اسلامی ملک ترکی کی تو وہاں رشتے کیلئے آئے لڑکے کو ہاں کرنے کا بھی ایک منفرد طریقہ ہے، جس پر آج کل سوشل میڈیا پر کافی بات کی جا رہی ہے۔

کیا ٹک ٹاکر علیزہ سحر نے بدنامی کے خوف سے خودکشی کرلی ہے؟

ترک رسم کے مطابق لڑکی کواگر دولہا پسند آجائے تو اس کا اظہاروہ چائے گرا کر کرتی ہے۔

بَر دکھاوا کی اس رسم میں  لڑکی والے لڑکے کو دیکھنے کے لیے اس کے گھر جاتے ہیں یا پھر اس کو لڑکی والے فیملی سمیت اپنے گھر بلاتے ہیں۔ لڑکی اور اس کا خاندان لڑکے کو دیکھتا ہے اور پسند آنے پر بات آگے بڑھائی جاتی ہے۔

اس موقع پر لڑکی جب لڑکے کو دیکھنے کے لیے اس کے پاس چائے لے کر آتی ہے اور اگر اسے لڑکا اپنے جیون ساتھی کے طور پر منظور ہو تو وہ تھوڑی سی چائے ٹرے میں گرا دیتی ہے جس کا مطلب لڑکی کا رشتے کے لیے ہاں کرنا ہوتا ہے۔

واضح رہےکہ اس رسم کے حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی چائے کی ٹرے کے ہمراہ آتی ہے اور لڑکے کے سامنے چائے کی ٹرے رکھ کر اسے دیکھتی ہے اور پھر تھوڑی سے چائے چھلکاتے ہوئے شرماتی اور مسکراتی ہوئی وہاں سے چلی جاتی ہے۔

اس کے بعد اسی جوڑے کو ہنستے مسکراتے دکھایا گیا ہے اور ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ یہ جوڑا شادی کے بعد خوشگوار زندگی گزار رہا ہے۔

Related Posts