حماس سے 10 گنا طاقتور حزب اللہ کے پاس اسلحہ اور فوجی صلاحیت کتنی ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تل ابیب میں قائم تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار نیشنل سیکیورٹی اسٹڈیز (آئی این ایس ایس) کے مطابق ایران کی حمایت یافتہ لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے پاس تقریباً 2لاکھ راکٹ اور 10ہزار مسلح جنگجو ہیں۔

آئی این ایس ایس کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ باقاعدہ فوجیوں پر مشتمل ہے، اس کے ہتھیاروں کے ذخیرے میں 150,000-200,000 راکٹ، مارٹر بم اور میزائل شامل ہیں جن میں سے سینکڑوں میزائل انتہائی طاقتور اور نہایت تباہ کن ہیں۔

عربوں کے حملوں کا خوف، اسرائیل نے تمام یہودیوں کو مسلح کرنا شروع کر دیا

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے پاس 40ہزار ایسے راکٹ ہیں جن کی مختصر فاصلے کی صلاحیت 15-20 کلومیٹر ہے، تقریباً 80,000 درمیانے فاصلے کے راکٹ ہیں جو 100 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور تقریباً 30ہزار راکٹ اور طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت والے میزائل ہیں جو 200-300 کلومیٹر تک جا سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں حزب اللہ کے پاس کئی سو فتح 110 پراجیکٹائل ہیں۔ مختصر فاصلے تک مار کرنے اور ٹھوس ایندھن سے چلنے والے بیلسٹک میزائل ہیں جو ایران نے تیار کیے ہیں۔ یہ تقریبا 500 کلو گرام دھماکہ خیز مواد لے جاتے ہیں، بالکل درست جی پی ایس نیویگیشن میکانزم سے آراستہ اور تباہ کن صلاحیت کے حامل ہیں۔

مزید برآں حزب اللہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے اعلیٰ معیار کے سی 802 میزائلوں سے آراستہ ہے جو چین میں بنائے گئے ہیں اور روسی ساختہ یخونت، جدید ترین اور بہتر کردہ کورنیٹ ٹینک شکن میزائل جو مارٹر بموں کو لانچ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور ایس اے-17 اور ایس اے-22 اقسام کے طیارہ شکن میزائل جو یو اے ویز اور ہیلی کاپٹروں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

العربیہ کے مطابق وہ اسرائیلی تھنک ٹینک کی اس رپورٹ کے حقائق اور اعداد و شمار کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکا۔

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اسرائیل لبنان سرحد پر کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ اسرائیل نے لبنان کی سرزمین کے اندر حملے کیے ہیں جن کے بارے میں اس کا دعویٰ ہے کہ وہ حزب اللہ کے اہداف تھے کیونکہ ملیشیا بار بار سرحد پار فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں مصروف رہی ہے۔

حزب اللہ نے کہہ دیا تھا کہ گروپ کے حماس اسرائیل تنازع سے باہر رہنے کے لیے بین الاقوامی اور علاقائی مطالبات پر توجہ نہیں دی جائے گی۔ حزب اللہ کے ٹی وی المنار پر نائب سربراہ نعیم قاسم نے کہا کہ عظیم طاقتوں، عرب ممالک، اقوام متحدہ کے سفراء کی طرف سے بلاواسطہ اور بالواسطہ طور پر ہم سے مداخلت نہ کرنے کے پسِ پردہ مطالبات کا کوئی اثر نہیں ہو گا۔ حزب اللہ اپنے فرائض سے بخوبی واقف ہے۔ ہم تیار ہیں اور پوری طرح تیار ہیں۔

تل ابیب نے کہا ہے کہ حزب اللہ نے 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد سے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں اور اسرائیلی قصبوں پر درجنوں ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل، راکٹ اور گولے داغے ہیں جبکہ مسلح افراد کو اسرائیل میں دراندازی کے لیے بھیجا ہے۔

اسرائیل کے وزیرِ دفاع یوو گیلنٹ نے کہا کہ فوج کو ایرانی حمایت یافتہ لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے کسی بھی اقدام کے خلاف شمالی محاذ پر تیار رہنا چاہیے جو ان کے مطابق فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس سے “10 گنا زیادہ مضبوط” ہے۔ اسرائیلی وزیرِ دفاع نے حکومت سے کہا کہ وہ شمالی محاذ یعنی لبنان کے ساتھ سرحدی علاقے میں فوجی ساز و سامان کی منتقلی کو حتمی شکل دے۔

مزید برآں، وائٹ ہاؤس نے اس تشویش کا اظہار کیا کہ حزب اللہ اسرائیل-حماس جنگ میں حصہ لے سکتی ہے کیونکہ ملیشیا نے لبنان-اسرائیل سرحد پر اسرائیلی اہداف کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھی ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا: اس کے بارے میں کوئی سوال نہیں کہ وہ ایک طاقتور دہشت گرد گروپ ہیں۔ ہم انہیں گہری نظر سے دیکھتے ہیں۔ اسرائیلی انہیں گہری نظر سے دیکھتے ہیں۔ ہم اس تنازع کو وسیع ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے۔ ہم حزب اللہ کو اس قسم کا فیصلہ کرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے۔

Related Posts