پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین بننے کیلئے سابق کپتان وسیم اکرم مضبوط امیدوار

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

wasim akram
پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین بننے کیلئے سابق کپتان وسیم اکرم مضبوط امیدوار

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین بننے کیلئے سابق کپتان وسیم اکرم مضبوط امیدوار کے طورپر سامنے آگئے ۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے رکن ہیں تاہم اب وسیم اکرم کمیٹی کے چیئرمین بننے کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار جلد وسیم اکرم سے اس حوالے سے بات کریں گے اور انہیں چیئرمین کے لیے قائل کرنے کی کوشش کریں گے جس کے بعد کمیٹی کے دیگر اراکین کے لیے بھی بورڈ کے عہدیدار سابق کرکٹرز سے رابطے کریں گے۔

کمیٹی میں چیف ایگزیکٹو وسیم خان اب صرف رکن کی حیثیت سے شامل ہوں گے جبکہ کمیٹی میں بورڈ کے دیگر عہدیدار شامل نہیں ہوں گے۔اس وقت کمیٹی میں ڈائریکٹر کرکٹ ذاکر خان، ڈائریکٹر ڈومیسٹک ہارون رشید اور ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں 10 سال بعد واپسی، سری لنکا کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

پی سی بی کمیٹی کا اعلان اگلے 15 روز میں کر دے گا اور بنگلا دیش کے خلاف سیریز سے قبل کرکٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہو گا۔پی سی بی نے محسن حسن خان کی سربراہی میں گزشتہ برس کرکٹ کمیٹی قائم کی تھی جس میں وسیم اکرم، مصباح الحق اور عروج ممتاز کو شامل کیا گیا تھا۔

محسن حسن خان نے چیئرمین شپ چھوڑی تو وسیم خان کو زمہ داریاں سونپ دی گئی تھیں جبکہ مصباح الحق نے جب ہیڈ کوچ کے لیے درخواست دی تو وہ بھی کمیٹی سے الگ ہو گئے تھے۔

Related Posts