افغانستان کے خلاف ورلڈ کپ کا اہم میچ، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چنئی میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میچ سے قبل پاکستان اور افغان ٹیم کے کپتانوں کے مابین ٹاس ہوا جو قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جیت لیا اور پہلے بیٹنگ کا اعلان کردیا۔ قومی ٹیم آج ورلڈ کپ میں اپنا پانچواں میچ کھیل رہی ہے۔

جب جب میری کارکردگی اچھی ہوئی، پاکستان 90فیصد میچز جیت گیا۔امام الحق

گزشتہ 4 میچز میں سے قومی ٹیم نے 2 میچز میں شکست کھائی اور دو میں فتح اپنے نام کی اور پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کی پوزیشن چوتھی سے پانچویں پر جاچکی ہے۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے جیت کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

گفتگو کے دوران کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ میچ میں 100 فیصد بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ کوشش ہوگی کہ اچھا ٹوٹل بنا کر میچ میں جیت کا راستہ ہموار کریں۔ افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے تیم میں تبدیلیوں کے متعلق بتایا۔

افغان کپتان حشمت اللہ شاہدی کا کہنا تھا کہ ہم نے فضلِ حق فارقی کی جگہ نور احمد کو شامل کیا۔ اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے فیلڈنگ ہی کرتے۔ کوشش ہوگی کہ پاکستانی ٹیم کو 250 کے اسکور تک محدود کردیا جائے۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم میں محمد نواز کی جگہ شاداب خان کو دوبارہ جگہ دے دی گئی ہے۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان اور اسامہ میر شامل ہیں۔

بولنگ اٹیک کیلئے ٹیم میں شاہین آفریدی، حسن علی اور حارث رؤوف شامل ہیں۔ افغانستان کے خلاف پاکستان کا ٹریک ریکارڈ شاندار رہا ہے جس نے مخالف ٹیم کے خلاف 7 میچز میں فتح اپنے نام کی تاہم تمام میچز میں ہر مقابلہ مشکل ثابت ہوا ہے۔

Related Posts