فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کا ٹرائل شروع، حکومت نے سپریم کورٹ کو آگہی دیدی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر
عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد: نگران وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کو آگہی دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کا ٹرائل شروع کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے سپریم کورٹ کو عام شہریوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے سے متعلق آگہی متفرق درخواست میں دی جس میں کہا گیا ہے کہ 9اور 10 مئی کے واقعات کی روشنی میں 102افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اسرائیلی مظالم کیخلاف اتوار کو کراچی میں امریکی قونصل خانے کی طرف مارچ ہوگا

وفاقی حکومت کا اپنی درخواست میں کہنا ہے کہ زیر حراست افراد کے مفاد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیا جارہا ہے۔ جو قصور وار ثابت نہ ہوا، اسے بری کردیا جائے گا۔ ٹرائل سپریم کورٹ میں جاری مقدمے کے فیصلے سے مشروط ہوگا۔

حکومت کا درخواست میں کہنا ہے کہ جو قصور وار ثابت ہوں گے، ان کو معمولی سزائیں ہوں گی۔ 9 اور 10 مئی کے واقعات میں ملوث جو لوگ قید کاٹ چکے ہیں، انہیں رہا کردیا جائے گا۔ سزا یافتہ افراد سزاؤں کے خلاف متعلقہ فورم سے رجوع کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل اور قبل از وقت اسمبلی تحلیل کیے جانے کے بعد 90 روز کی آئینی مدت میں عام انتخابات کرانے سے متعلق دائر درخواستوں کو 23 اکتوبر بروز پیر سماعت کے لیے مقرر کیا تھا۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سر براہی میں جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل سپریم کورٹ کا لاجر بینچ فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق ملٹری کورٹس میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف کیس کی سماعت 23 اکتوبر بروز پیر دن ساڑھے 11 بجے شروع ہوگی۔

Related Posts