جلسہ ناکام، نواز شریف کی تقریر بے معنی تاثرات کا مجموعہ تھی۔ تحریکِ انصاف

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں پی ٹی آئی دھرنے کی جگہ کا معاملہ طول پکڑ گیا
راولپنڈی میں پی ٹی آئی دھرنے کی جگہ کا معاملہ طول پکڑ گیا

تحریکِ انصاف نے مینارِ پاکستان پر گزشتہ روز سابق وزیر اعظم کی طویل عرصے بعد وطن واپسی کے موقعے پر ہونے والے جلسے کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی تقریر بے معنی تاثرات کا مجموعہ تھی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اپنے آئندہ سیاسی لائحۂ عمل کا اعلان کیا، تاہم ترجمان پی ٹی آئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا مینارِ پاکستان پر ہونے والا جلسہ ناکام ثابت ہوا ہے۔

مینار پاکستان جلسہ: پاکستان کو مشکل سے نکالیں گے، نواز شریف

بیان میں ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عوام قوم کو لوٹنے والوں کا احتساب کریں گے۔ لاکھوں لوگ جلسے میں لانے کیلئے اربوں روپے خرچ کیے گئے۔ ن لیگ کو مسترد کرنے پر لاہور کے عوام تحسین کے مستحق ہیں۔ نواز شریف کی تقریر بے معنی ثابت ہوئی۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ نگران حکومت انتخابات کا اعلان کرے، اپنی پسندیدہ پارٹی کا فیصلہ کرنے کا موقع عوام کو دیا جائے۔ ن لیگ کو عوامی احتساب سے بچانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

دوسری جانب نواز شریف کی وطن واپسی کے موقعے پر ن لیگی کارکنان اور لیڈروں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف معمارِ پاکستان ہیں۔9مئی کا واقعہ تو دور، نواز شریف کے دور میں کوئی گملا تک نہیں ٹوٹا۔ 

Related Posts