ورلڈ کپ 2023: سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈ کپ 2023: سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
ورلڈ کپ 2023: سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

سری لنکا نے نیدرلینڈز کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 19 ویں میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈکپ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

لکھنؤ کے اکانا اسپورٹس سٹی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے سماراوکرما کے ناقابل شکست 91 رن کی بدولت 263 رن کا ہدف گیارہ گیندوں پہلے حاصل کیا۔

نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 262 رن پرپویلین لوٹ گئی جب کہ اننگ کی دو گیندیں باقی تھیں۔

سائبرینڈ اینجل بریکٹ نیدرلینڈز کی جانب سے 70 رن بناکر ٹاپ اسکورر رہے، اس کے علاوہ لوگن وین بیک نے 59 رن بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے دلشان مدھوشانکا اور کاسون راجیتھا نے چار چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس کے علاوہ مہیش ٹھیکشانہ نے 1 وکٹ لی۔

’مجھے پاکستانی مت کہو‘ وقار یونس نے پاک آسٹریلیا میچ کے بعد ایسا بیان کیوں دیا؟

263رن کاہدف سری لنکا نے 48.2 اوور میں حاصل کرلیا، سماراوکرما نے 91 رن کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ پتھم نسانکا 54 اور چریتھ اسالنکا نے 44 رن بنائے، دھننجایا ڈی سلوا 30 اور کوشل مینڈس نے 11رن بنائے۔

Related Posts