سندھ روشن بینک میں مبینہ کرپشن معاملہ ،قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

qaim ali shah
سندھ روشن بینک میں مبینہ کرپشن معاملہ ،قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سندھ روشن بینک میں مبینہ کرپشن معاملہ پر سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع کر دی ۔

پیر کو کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ دور ان سماعت سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔جسٹس محسن اختر کیانی نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ جواب جمع کرائیں۔نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ابھی تک وارنٹ آف اریسٹ نہیں ہے۔

قائم علی شاہ کے وکیل درخواست خارج نہ کرنے کی استدعا کردی۔عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں توسیع کردی ۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیاکہ تھوڑا سا یہ بتائیں کہ آپ نے کب گرفتار کرنا ہے؟۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ نے حلیم عادل شیخ کی نااہلی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے

دلائل سننے کے بعد عدالت نے سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع کر دی ۔بعد ازاں کیس کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔

Related Posts