سداپے نے پاکستانی فری لانسرز کیلئےایپل پے پیمنٹس کی سہولت متعارف کرادی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستانی ٹیک کمپنی ’سدا پے‘ نے پاکستانی فری لانسرز کے لیے گوگل پے اور ایپل پے پیمنٹس کی سہولت متعارف کرادی۔

تفصیلات کے مطابق ’سدا پے‘ کی طرف سے رواں سال کے اوائل میں فری لانسرز کے لیے ایک بزنس اکاؤنٹ ’سدا بز‘ شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد بغیر کسی فیس کے پاکستانی فری لانسرز کو عالمی سطح پر ادائیگیوں کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔

’سدا پے‘ کی طرف سے یہ اعلان گزشتہ جمعہ کے روز ہونے والی ’سدا کانفرنس‘ میں کیا گیا۔ اس کانفرنس میں آئی ٹی انڈسٹری کے تجربہ کار افراد، فری لانسنگ ’ایکو سسٹم‘ کے فنی ماہرین اور ’سدابز‘ کو ابتدائی طور پر سبسکرائب کرنے والوں نے شرکت کی۔

کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ’ایپل پے کے صارفین کی تعداد 55 کروڑ ہے جو پے پال کے صارفین سے زیادہ ہے۔ پے پال کے صارفین کی تعداد اس وقت 45 کروڑ ہے۔ اس کے علاوہ ایپل پے کے ذریعے ادائیگی کا حجم پے پال کی سے 4گنا زیادہ ہے اور اس میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

عالمی سطح پر 2 ارب سے زائد آئی فونز ایپل پے سے منسلک ہیں۔ سداپے اس کے علاوہ گوگل پے کے ذریعے ادائیگی کی سہولت بھی دے رہا ہے، جس کے صارفین کی تعداد کروڑوں میں ہے۔ اس طرح سدا پے نے پاکستانی فری لانسرز کو لگ بھگ 70کروڑ سے زائد ڈیوائسز سے منسلک کردیا ہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سدا پے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر برینڈن ٹمنسکی کا کہنا تھا کہ ”سدا بز پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہو گا۔ سدا سکول کے ساتھ سدا پے کا مقصد پاکستان میں ڈیجیٹل کمیونٹی سے منسلک نوجوانوں کو عالمی معیشت میں ایک منفرد مقام دلانا ہے۔“

Related Posts