کمشنر کراچی نے سبزیوں کی قیمتوں کی نئی فہرست جاری کردی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سبزیاں
سبزیاں

کراچی: کمشنر کراچی کی جانب سے سبزیوں کی قیمتوں کی نئی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

کمشنر کراچی سلیم راجپوت کی جاری کردہ فہرست کے مطابق آلو درجہ اول کی قیمت 69 روپے فی کلو، پیاز بڑی 106 روپے، پیاز چھوٹی 61 روپے، پھول گوبھی درجہ اوّل 54 روپے جبکہ بند گوبھی درجہ اوّل کی قیمت 83 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

Vegetables Price List

جاری کردہ فہرست میں گول لوکی کی قیمت 40 روپے فی کلو، لمبی لوکی 40 روپے، توری درجہ اول 44 روپے، توری درجہ دوم 29 روپے، ٹماٹر درجہ اوّل 122 روپے جبکہ درجہ دوم کی قیمت 62 روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔

پاکستان اور چین کے مابین 6 ارب 70 کروڑ ڈالر کے ایم ایل ون معاہدے پر دستخط

دوسری جانب ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے، گھی میں 23 روپے فی کلو سے لے کر 38 روپے تک کی کمی کی گئی۔

اس کے علاوہ کوکنگ آئل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر سے لے کر 36 روپے فی لیٹر تک کی کمی کی گئی۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے، کمی عام صارفین کی سہولت کے لیے کی گئی ہے۔

Related Posts