سب میرین ہنگور کا قومی دن: پاک بحریہ کے جوانوں کو سلام کرتا ہوں۔صدرِ مملکت

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سب میرین ہنگور کا قومی دن: پاک بحریہ کے جوانوں کو سلام کرتا ہوں۔صدرِ مملکت
سب میرین ہنگور کا قومی دن: پاک بحریہ کے جوانوں کو سلام کرتا ہوں۔صدرِ مملکت

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آج پاکستانی سب میرین ”ہنگور“ کا قومی دن ہے۔ سب میرین نے بھارتی بحری جہاز کھکری کو 1971ء میں ڈبو دیا، قومی بحریہ کے جوانوں کو سلام کرتا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سب میرین میں پاکستانی بحریہ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کیا۔ اس واقعے کو 48 سال کا طویل عرصہ گزر چکا ہے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ قوم پاکستان نیوی کے عملے اور جوانوں کے ہمت و حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ ان کی شجاعت و بہادری پر مبنی اقدام بحریہ کی تاریخ میں بے مثال ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ جنگِ عظیم دوم کے بعد بحریہ کی تاریخ میں دشمن کے خلاف کامیاب کارروائی کی یہ عمدہ ترین مثال ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں پاک بحریہ کے لئے مقامی سطح پر تیار کیا جانے والا فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل)4 لانچ کردیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق27 نومبر کو پاک بحریہ کے لئے مقامی طور پرکراچی شپ یارڈ میں تیار کئے جانے والے جہاز فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل) 4 کی لانچنگ کی تقریب کا انعقاد ہوا،تقریب کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال مہمان خصوصی تھیں۔

مزید پڑھیں: پاک بحریہ کی جانب سے فاسٹ اٹیک کرافٹ 4 جہازلانچ کردیا گیا

Related Posts