مصر کے ارب پتی بزنس مین نجیب ساویرس نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا عندیہ دیدیا۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق نجیب ساویرس نے کہا کہ پاکستان سے بخوبی واقف ہوں، میرے یہاں بہت دوست ہیں، مصری بزنس مین نجیب ساویرس ٹیلی کام اور گولڈ سیکٹر کے بڑے سرمایہ کار ہیں۔
خوراک کے عالمی دن پر غزہ میں بھوک افلاس، اقوامِ متحدہ کا اسرائیلی مظالم پر اظہارِ تشویش
رپورٹ کے مطابق ریکوڈک کاپر گولڈ منصوبے میں 7 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا امکان ہے جو پاکستان اور بیرک گولڈ کمپنی کا مشترکہ منصوبہ ہے۔
مصری ارب پتی تاجر کی جانب سے بھی معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی توقع ہے۔ بلوچستان سے سونے کی پیداوار 50 سال سے زیادہ عرصہ تک حاصل کی جا سکتی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں سونے اور تانبے کے دنیا میں سب سے بڑے ذخائر ہیں، سعودی عرب بھی ریکوڈک میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی ظاہر کر چکا ہے، ریکوڈک میں سالانہ 2 لاکھ ٹن تانبے اور ڈھائی لاکھ اونس گولڈ پروڈکشن کی صلاحیت ہے۔