قائد ملت لیاقت علی خان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا انعقاد

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے پہلے وزیر اعظم شہید ملت لیاقت علی خان کی 72 ویں برسی پر ان کے ایصال ثواب کیلئے مزار قائد پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

ختم قرآن کی بابرکت مجلس ریزیڈنٹ انجینئر مزار قائد عبد العلیم شیخ کے زیر نگرانی منعقد ہوئی۔ قرآن خوانی میں مزار قائد انتظامیہ کے ملازمین کے علاوہ پاک نیوی، پاک فضائیہ اور رینجرز کے آفیسرز اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

خوراک کے عالمی دن پر غزہ میں بھوک افلاس، اقوامِ متحدہ کا اسرائیلی مظالم پر اظہارِ تشویش

قرآن خوانی کے بعد مزار قائد کے فاتحہ خواں قاری محمد شمس الدین نے قائد ملت لیاقت علی خان کے ایصال ثواب اور پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے دعا کی۔

شہیدِ ملت خان لیاقت علی خان بھارت کے علاقے کرنال میں ایک نواب خاندان میں 2 اکتوبر 1896ء کو  پیدا ہوئے اور بیرونِ ملک سے وکالت کی تعلیم حاصل کی۔ آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری لینے کے بعد 1923ء میں وطن واپس آئے اور سیاست کے میدان میں قدم رکھتے ہوئے مسلم لیگ کے رہنما بن گئے۔

شہیدِ ملت لیاقت علی خان 1926ء میں اتر پردیش اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور 1940ء تک یہ عہدہ اپنے پاس رکھا جس کے بعد انہیں مرکزی قانون ساز اسمبلی میں جگہ دی گئی۔ انہوں نے دو شادیاں کیں، پہلی شادی 1918ء میں ہوئی تھی۔ 

لیاقت علی خان کی پہلی شادی  گریجویشن کی تکمیل کے ساتھ ہی جہانگیرہ بیگم سے ہوئی تھی، جبکہ دوسری 1932ء میں پہلی اہلیہ کی وفات کے بعد بیگم رعنا لیاقت علی سے ہوئی جو ایک ماہر تعلیم اور ماہر معیشت تھیں۔ قیامِ پاکستان کے بعد قائدِ اعظم نے لیاقت علی خان کو وزیر اعظم مقرر کیا تھا۔

Related Posts