مداحوں کا انتظار ختم، سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر 3‘ کا ٹریلر جاری ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف بھارتی اداکار سلمان خان کے مداحوں کا بالآخر انتظار ختم ہوگیا ہے کیونکہ یش راج فلمز نے اپنی بلاک بسٹر اسپائے یونیورس کی نئی فلم ’ٹائیگر 3‘ کا ٹریلر جاری کردیا ہے۔

جاسوس ایجنٹ سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’ٹائیگر 3‘ منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلموں میں سے اب تک کی بہترین فلم ہوگی اور سب کی نظریں اس فلم کی ریلیز پر ہیں۔

سلمان خان کے مداح ٹائیگر 3 سے جُڑی ہر خبر پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں اور آج فلم کے ٹریلر نے مداحوں کو خوش کردیا ہے۔

جاری کردہ ٹریلر میں سلمان خان اور کترینہ کیف ایکشن میں نظر آئے، ٹریلر میں سلمان خان اور کترینہ کی اپنے دشمنوں کے ساتھ لڑائی سے لے کر اُن کی شادی کا منظر بھی دِکھایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم میں کترینہ کیف زویا نامی جاسوس کا کردار ادا کریں گی، فلم میں سلمان خان اور کترینہ کیف کا ایک بیٹا بھی ہوگا اور وہ اپنے ملک کے خلاف جنگ لڑیں گے کیونکہ اُن کا ملک ٹائیگر کے خاندان کے خلاف کھڑا ہوگا۔

واضح رہے کہ میگا ایکشن اور تھرلر فلم میں سپر اسٹار سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نظر آئیں گے اور اسے دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

ٹائیگر فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل 2012 میں ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور 2017 میں ’ٹائیگر زندہ ہے‘ ریلیز کی جاچکی ہے۔

یش راج فلم کی اسپائے یونیورس بالی وڈ کی بلاک بسٹر سیریز بن چکی ہے جس میں ہریتھک روشن کی ’وار‘ اور شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ ہندی سینما میں دھوم مچا چکی ہے۔

Related Posts