وزیر اعظم آج پہلے خصوصی معاشی زون اور ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم آج پہلے خصوصی معاشی زون اور ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کریں گے
وزیر اعظم آج پہلے خصوصی معاشی زون اور ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کریں گے

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج پہلے خصوصی معاشی زون اور ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آج NUST میں پہلے ٹیکنالوجی اسپیشل اکنامک زون اور پارک کا افتتاح کریں گے جبکہ دنیا بدلنے کے لیے صنعت اور تحقیق کا امتزاج کام آیا۔

وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ یہ انڈسٹری اور محققین کا امتزاج ہی ہے جس نے دُنیا بدل دی جبکہ آنے والے دس سال پاکستان کے لیے تابناک ہوں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آئندہ 10 سال سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کے لیے سب سے درخشندہ برس ثابت ہوں گے اور ملک ترقی کرے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ لندن میں نواز شریف اور اہلِ خانہ جن اپارٹمنٹس میں مقیم ہیں، وہ ان کی ملکیت ہیں، ماضی میں سابق وزیر اعظم افغانستان بھی لندن کے راستے جاتے تھے۔

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گزشتہ روز وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ یہ بات ثابت کرنے میں 5 سال لگ گئے کہ نواز شریف لندن میں واقع فلیٹس کے مالک ہیں۔

مزید پڑھیں: نواز شریف افغانستان بھی براستہ لندن جایا کرتے تھے۔فواد چوہدری

Related Posts