کرکٹ ورلڈکپ کا سب سے بڑا ٹاکرا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہونگے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے سب سے بڑے مقابلے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج احمد آباد کے نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہونگی۔

کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ بھارت کے سب سے بڑے کرکٹ گراؤنڈ  میں سجے گا، دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے گراؤنڈ میں اتریں گی، قومی ٹیم نریندرا مودی اسٹیڈیم میں سبز ہلالی پرچم لہرانے کیلئے پرامید ہے جبکہ اعصاب شکن مقابلہ دیکھنے کیلئے شائقین کی بھی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود ہوگی، بڑے میچ سے قبل شاہینوں نے بھرپور تیاری کرلی ہے۔

پاک بھارت میچ سے قبل تقریب کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں بالی ووڈ سٹارز سمیت بھارتی گلوکار بھی پرفارم کریں گے، بھارت کیخلاف بڑے مقابلے میں سری لنکا کے خلاف کھیلنے والی پلئینگ الیون ہی میدان میں اترے گی، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیم میٹنگ میں شرکا نے اتفاق کیا ہے کہ وننگ کمبی نیشن کو برقرار رکھنا چاہیے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف میچ کیلئے پرجوش اور پر اعتماد ہیں، ہم پر کوئی دباؤ نہیں، ٹاس اہم ہوگا، جانتے ہیں اسٹیڈیم میں بھارت کو سپورٹ ملے گی، کوشش ہوگی کم سے کم غلطیاں کریں، ریکارڈ بنتے ہی ٹوٹنے کیلئے ہیں، ہائی سکورننگ میچ ہو رہے ہیں، ورلڈ کپ میں ابھی تک اچھا پرفارم نہیں کرسکا کوشش ہوگی اگلے میچز میں اچھی کارکردگی دکھاؤں۔

پاک بھارت ٹاکرا: بھارتی ٹیم پر دباؤ کی 4 وجوہات سامنے آگئیں؟

دوسری جانب بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ دونوں ٹیمیں برابر ہیں کسی کو فیورٹ قرار نہیں دیا جاسکتا، جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہی کامیاب ہوگی، اپنے کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کا کوئی دباؤ نہیں، نفسیاتی برتری جیسی باتوں پر یقین نہیں رکھتا، ہمارا سارا فوکس میچ پر ہے، ہمارے باؤلرز اور بیٹرز اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نریندرا مودی اسٹیڈیم احمد آباد کی پچ پر بیٹرز حاوی ہوں گے، ابتدا میں فاسٹ باؤلرز اور مڈل اوورز میں سپنرز کو مدد ملے گی، بیٹرز کو چوکے چھکے لگانے کا موقع ملے گا، احمد آباد میں آج ہلکی بارش کی پیشگوئی بھی کردی گئی۔

پاک بھارت میچ کا جادو سابق کرکٹرز پر بھی سر چڑھ کر بولنے لگا، دنیا بھر کے سابق پلیئرز کو پاک بھارت میچ کا بے چینی سے انتظار ہے، وسیم اکرم نے اہم ٹاکرے کو ایشز سے بڑا میچ قرار دے دیا جبکہ سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے کہا کہ پاک بھارت میچ کے دوران دنیا تھم جاتی ہے۔

Related Posts