اسرائیلی مظالم پر اہم یورپی ملک کا شدید ردعمل سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یورپی یونین کے اہم رکن ملک ناروے نے اسرائیل کی طرف سے غزہ کی ناکا بندی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے سویلینز کے محاصرے کی شدید مذمت کی ہے۔

ناروے کی وزیر خارجہ نے ایک پبلک ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا بلا شبہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے مگر اسے یہ حق نہیں کہ دفاع کے نام پر جو چاہے کرے۔

کیا آپ کو یہودیت اور صہیونیت میں فرق معلوم ہے؟

انہوں نے کہا میں غزہ کے غیر انسانی محاصرے کی مذمت کرتی ہوں۔ غزہ کے لوگوں کو خوراک اور ادویات تک کی فراہمی ناممکن ہو گئی ہے۔  اسکنڈے نیوین یورپی ملک نے حماس کے اسرائیل پر حملوں کی بھی مذمت کی ہے۔

واضح رہے سات اکتوبر سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگی صورت حال چل رہی ہے۔ حماس نے اچانک اسرائیل پر ایک بہت بڑا حملہ کر کے اسرائیل سمیت پوری دنیا کو حیران کر دیا ہے۔

جس کے بعد سے اسرائیل آتش انتقام میں غضب ناک ہوکر غزہ پر مسلسل وحشیانہ بمباری کے ذریعے بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر تلا ہوا ہے۔ دونوں طرف اب تک ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسرائیل نے تقریبا 23 لاکھ کی آبادی کے حامل غزہ کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے ۔ پانی، خوراک، بجلی سے لے کر ادویات تک غزہ میں لے جانا اسرئیلی محاصرے نے ناممکن بنا دیا ہے۔

Related Posts